کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیٹی سمیت دو افرادکو قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھوشوری پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ سالار خان منجھو میں باپ نے سیاہ کاری کے شبہ میں بیٹی اور ایک دوسرے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو واقعہ کے بعد آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔جن کا ساتھ دینے والے دوسرے افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔ نعشیں مقامی سرکاری اسپتال منتقل کردی گئیں۔ جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔پولیس کی تفتیش جاری ہے۔