اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے والوں کا مقدر شرمندگی ہے۔ شہزاد اکبر کے بیان پر ردعمل میں شازیہ مری نے کہا کہ شہزاد اکبر کا نیب میں ہونا ہی نیب کے منہ پر طمانچہ ہے‘ نیب کی پہلے کوئی ساکھ نہیں تھی شہزاد اکبر کے آنے کے بعد نیب مزید بدنام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت دشمن سوچ رکھنے والوں کی آخری ایجاد ہے 24سال تک عمران نیازی کو سازشیں اور گالیاں سکھائی گئی ہیں۔