کراچی ( اسٹاف رپورٹر)خانہ فرہنگ ایران کلفٹن پر سڑک کی بندش کیخلاف درخواست ، عدالت نے ایف سی حکام سے جواب طلب کر لیا۔ رینجرز اور پولیس نے سڑک کی بندش سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ ہم نے کوئی بیریئر نہیں لگایا ،جس پر عدالت نے ایف سی حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس کے حکم پر سڑک کو بند کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے نام پر پوری گلی بند کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کندھ کوٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ انکوائری عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی ۔سماعت کے موقع پر قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں عبوری ریفرنس دائر کردیا ہے، ریفرنس میں قائم علی شاہ کا نام شامل نہیں ہے،قائم علی شاہ کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔