بیروت دھماکہ: مبینہ ملزمان کیخلاف انٹرپول نوٹس جاری

328

انٹرپول نے گزشتہ سال اگست میں بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزمان کیمیائی مادے رکھنے والے جہاز کے کپتان اور مالک کے لئے ریڈ نوٹس لبنان سمیت باقی ممالک کو جاری کردیے ہیں۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ جہاز کے کپتان اور مالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس میں کیمیائی مواد کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیروت میں 5 ماہ قبل ہوئے دھماکے کے بعد ‘امونیم نائٹریٹ’ کیمیکل کے بارے میں بھی کئی سوالات باقی ہیں جو برسوں تک بندرگاہ پر پڑے رہنے کے بعد پھٹے تھے۔

واضح رہے کہ انٹرپول کے ریڈ نوٹس وہ نوٹس ہوتے ہیں جو دنیا بھر کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ ملزمان کی حوالگی یا دیگر قانونی کارروائیوں کے منتظر افراد کو عارضی طور پر نظربند کریں۔