لاہور،چیف جسٹس آف  پاکستان کی زیر صدارت  جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

116

لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت ہائیکورٹ کے دیگر ججز صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کی 20خالی نشستوں پر 16 ججز کی تعیناتی کے لیے پیش کیے گئے ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بطور ایڈیشنل جج لاہور
ہائیکورٹ تعیناتی کے لیے 16 امیدواروں کے کریکٹر اور اہلیت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ مذکورہ 16 امیدواروں میں وکلا سمیت 3ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور دو لا افسران شامل ہیں۔