سکھر(نمائندہ جسارت)منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ مولانا ر محمد افضل راجپوت نے ضلع سکھر کا تفصیلی دورہ کیا اور دینی مدار س کے طلبہ سے خطاب کیا۔انہوں کہا کہ مارچ میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا سالانہ اجتماع برائے ارکان و امیدواران ملتان میں ہوگا، تمام ارکان امیدواران شرکت کریں۔مذکورہ سالانہ پروگرام میں مختلف پروگرامات انگلش لینگویج اور اسی طرح عربی کورس اور دورہ تحقیق ہوگا، تمام ساتھی اس میں شرکت کو یقنی بنائیں۔اس موقع پر منتظم ضلع برادر واجد حسین امین ضلع ناظم بزم قرآن حافظ سلطان احمد بگٹی، منتظم حلقہ برادر عمر فاروق بگٹی اور ناظم نشر اشاعت سکھر سلیم جان بگٹی بھی موجود تھے۔پروگرام کا اختتام منتظم ضلع سکھر کی دعا سے ہوا۔