ہاکی لیگ ،پشاورپینتھرز نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

302

پشاور(جسارت نیوز)پشاور ڈولفن نے پشاور پینتھرز کو شکست دیکر پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم پشاور میںجاری پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں گزشتہ روز تیسری پوزیشن کیلئے پشاور ڈولفن اور پشاور پینتھرز کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں پشاور ڈولفن نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی ۔