اسلام آباد(اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے ایک ہی ملزم کے خلاف ایک سے زائد نیب ریفرنس دائر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 15 روزکے لیے ملتوی کر دی ہے ۔ عدالت نے نیب کے سیکشن 17 ڈی پرنیب سے تحریری موقف طلب کرلیا ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی ۔