آصف زرداری وزیراعظم کے استعفے کے حق میں نہیں، اعتزاز احسن

230

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنمائوں قمرالزمان کائرہ ، چودھری منظور ، نوید قمر ، اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔