اسلام آباد ہائی کورٹ کا زرداری کیلیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

222

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صد آصف زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران سابق صدر کے لیے ڈاکٹر ندیم ڈائریکٹر این آئی بی ٹی سی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا جبکہ ضیا الدین اسپتال کے ایم ایس کو 2 ہفتے میں رپورٹس بورڈ کو جمع کرانے کی ہدایت کی‘ آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔