سابق فاسٹ بالر عمر گل،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بالنگ کوچ مقرر

518

کراچی : پاکستان سوپر لیگ کی دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی نے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر  عمر گل کی خدمات حاصل  کرتے ہوئے انہیں بالنگ کوچ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں عمر گل کوئٹہ گلیڈی ایٹر  کے بالنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔ اس سے قبل سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق  کوئٹہ گلیڈی ایٹر کےکوچ تھے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے  مالک ندیم عمر  نے  عمر گل کو بطور کوچ کوئٹہ کی ٹیم سے منسلک ہونے کو تازہ ہوا کا  جھونکا رقرار دیا ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  عمر گل کے تجربے کی روشنی میں نوجوان کھلاڑیوں  محمد حسنین،نسیم شاہ اور شاہین شنواری کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔عمر گل نے کافی سالوں تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں راج کیا ہے،عبدالرزاق جیسے کوچ کا خلا عمر گل ہی پورا کرسکتے ہیں،ان کے آنے سے ٹیم مزید مضبوط ہوگی۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ بالر  عمر گل نے 47 ٹیسٹ،130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ مجموعی طور پر ان کی وکٹوں کی تعداد 427 ہے۔ وہ پی ایس ایل کے ابتدائی دو سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔