اسلام آباد( آن لائن )مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کرپشن بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے ، ملک میں احتساب کی آڑ میں سیاسی انجینئرنگ ہوتی رہی ہے ۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان خود سینیٹ کی نشست پر بولیاں لگاتے رہیں،عمران نیازی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں سینیٹ کے انتخابات کا تریقہ کار وضع ہے ، فیصل جاوید منتخب اسمبلی ممبران کی توہین بند کریں ۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالا محل مافیا اور کرپشن کا قلعہ بن چکا ہے ۔