نوابشاہ، بچھیری ٹاؤن کمیٹی کے عملے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

104

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) بچھیری ٹاؤن کمیٹی کے عملے کا گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث جاری احتجاج پانچویں روز میں داخل۔ بچھیری ٹاؤن کمیٹی کے عملے کو گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف ملازمین کا پانچویں روز بھی پریس کلب کے باہر احتجاج و ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی۔ ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 4 ماہ سے ڈیوٹیاں کررہے ہیں لیکن ٹاؤن انتظامیہ ہمیں ہماری تنخواہیں نہیں دے رہی، جس کی وجہ سے ہمارے بچے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ٹاؤن ملازمین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ہماری تنخواہیں جاری کی جائے اور ہمیں فاقہ کشی کی زندگی گزارنے سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔