دادو میں ڈکیتیوں کی وارداتوں پر قابو پایا جائے، ایس ایس پی

297

 

میہڑ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ نے تحصیل کے پولیس افسروں سے امن و امان کے متعلق میٹنگ کی، ایس ایس پی دادو نے اس موقع پر میہڑ میں ڈکیتیوں سے متاثرہ شہریوں کی شکایات سننے کے بعد ڈی ایس پی آفس میں میہڑ پولیس افسروں کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے میہڑ پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میہڑ پولیس نے ایک ماہ کے اندر 10 لاکھ روپے مالیت کی چوری ہوئے زیورات واپس کرانے، 9 چھینی ہوئی موٹر سائیکل، رپیٹر، بندوق، سولر پلیٹس سمیت نقد واپس کرانے اور 3 مفرور انعام یافتہ ملزمان امیر عرف منو بروہی صفدر عرف طاہر اور گلشیر کولاچی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ دادو ضلع میں ڈکیتیوں پر قابو پایا جائے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتیوں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔ دادو ضلع میں خاص طور پر میہڑ میں ڈکیتیوں میں اضافہ تھا، ہماری کوشش ہے کہ میہڑ میں امن و امان بہتر کرایا جائے۔ ڈکیتوں کیخلاف کارروائی کے دوران کافی کامیابیاں ملی ہیں، ہر ماہ میڈیا بریفنگ دے کر عوام کے آگے پولیس کارکردگی واضح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تاجر ماجد سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ فیضان جتوئی سے جنسی زیادتی کے واقعہ کے متعلقہ پولیس کام کررہی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او میہڑ نور مصطفی پٹھان، ایس ایچ او زاہد کھوسو، ممتاز سرکی، طارق لاکہیر، سی آئی اے انچارج سجاد جمالی سمیت 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز موجود تھے۔