لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ مختلف قتل مقدمات میں ملوث پانچ ملزمان سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، چوری شدہ کار، موٹر سائیکل اور دس لاکھ نقدی برآمد کرلی ہے۔ رتو ڈیرو پولیس نے نورین مقدمے کے اشتہاری ملزم نیاز احمد کو، گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے سردار بلوچ قتل مقدمے کے اشتہاری ملزم کامران عرف کمرو شر کو، مددگار بیس ون نے قتل مقدمے کے اشتہاری ملزم رفیق ابڑو کو موٹرسائیکل سمیت، علی گوہرآباد پولیس نے قتل کیس کے اشتہاری ملزم بدرالدین مکرانی کو، نوڈیرو پولیس نے شوکت کھوکھر قتل مقدمے میں مطلوب ملزم علی حسن کھوکھر کو، رتوڈیرو پولیس نے کار لفٹر شہزاد چاچڑ گرفتار کو پستول، گولیوں اور کار سمیت، مارکیٹ پولیس نے مطلوب ملزم سرفراز لانگاہ کو ریوالر اور گولیوں سمیت، کنگا پولیس نے اشتہاری ملزم مٹھل شر کو، سول لائنز پولیس نے دو روپوش ملزمان سجن اور سہیل چانڈیو کو، اللہ آباد پولیس نے روپوش ملزم ہمت عرف صالح شیخ کو، رشید وگن پولیس نے روپوش ملزم الطاف بروہی کو، دھامراہ پولیس نے روپوش ملزم یوسف دھامراہ کو، بقاپور پولیس نے روپوش ملزم جبار چہوان کو، دڑی پولیس نے روپوش ملزم صدام میرانی کو، ملزم فہیم بھٹو کو شراب کی 18 بوتلوں سمیت اور لاشاری پولیس نے روپوش ملزم وکیل عرف مور شر کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب اللہ آباد پولیس نے درخواست گزار سجاد تنیو کے لین دین کے نذیر کلہوڑو سے دس لاکھ دلوا دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ لاڑکانہ شہر کے نیو نذر محلے میں واقعہ گارمنٹس کی دکان میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع پر فائر بریگیڈ عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس موقع پر متاثر دکاندار عمران سومرو نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل رینٹ پر دکان لے کر زنانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے گارمنٹس دکان کھولی، تاہم چند شرپسند عناصر نے میری دکان کو آگ لگا کر میرے ساری عمر کی جمع پونجی خاک میں ملا کر زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے باعث 7 لاکھ روپے سے زائد زنانہ کپڑے اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ میری لاڑکانہ انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی کہ آگ لگانے والے عناصر کو گرفتار کرکے نقصان کا ازالہ کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ اس حوالے سے حد کے تھانہ رحمت پور پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کی جس پر دکاندار نے بتایا کہ ان کی دکان کو آگ لگائی ہے۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے گی، کوئی بھی شخص ملوث پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے مقدمے درج کیا جائے گا۔