ٹاپ سیڈڈ صوفیہ کینن کو ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

237

ابو ظہبی (جسارت نیوز) امریکا کی نامور ٹینس ا سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ صوفیہ کینن ابو ظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ یونانی ٹینس اسٹار ماریہ سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ صوفیہ کینن کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-2کی شکست کے باوجود اگلے دونوں اسٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 0-6سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں بیلا روس کی آریانہ سابا لینکا نے قزاخستان کی حریف کھلاڑی ایلینا ریباکینا کو 4-6،6-4اور 3-6سے شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ 4 رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔