پشاور(اے پی پی) نیپرا کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف کارروائی ،پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا پیسکو کو جولائی سے دسمبر 2019 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کی پر جرمانہ کیاگیا ہے اس سلسلے میں جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019کے عرصہ میں بجلی سے26افراد کی ہلاکت پر نیپرا نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی تحقیقاتی کمیٹی نے 26میں سے 14 اموات میں پیسکو انتظامیہ قصور وار قرار دیا۔ اتھارٹی
نے نیپرا ایکٹ کے تحت پیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اتھارٹی نے پیسکو کو سماعت کا موقع بھی دیا تاہم پیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہی پیسکو بروقت اموات کی اطلاع اتھارٹی کو دینے میں بھی ناکام رہاجس پرنیپرا کی طرف سے پیسکو کوسوگوارخاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔