زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس  کی سماعت 14جنوری تک ملتوی

184

اسلام آباد(اے پی پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی
عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ پیر کو سماعت کے دوران آصف علی زرداری اور خواجہ انور مجید کی جانب سے حاضری سے استثناکی درخواست دائرکی گئیں جنہیں عدالت نے منظورکرلیا۔