پی ٹی آئی حکومت امتیازی سلوک پر یقین رکھتی ہے، مرتضی وہاب

417

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت متعصبانہ رویہ پر عمل کررہی ہے اور یہ افسوسناک اور شرمناک ہے جبکہ  وفاقی حکومت اپنے کیے ہوئے وعدوں پورا نہیں کررہی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب  نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وفاقی حکومت اپنے کیے ہوئے وعدوں پورا نہیں کررہی ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ یہ ہے ایک اور قانون کی سربلندی ہے کہ نا مردم شماری کے وعدے پورے کیے جارہے ہیں اور نا این ایف سی کے وعدوں کو پورا کیا   گیا ہے۔

مشیر قانون کا کہنا تھا کہ گیس سپلائی کی بندش بھی مسئلہ ہے تاہم آئین پاکستان میں جوشک درج ہے اس پربھی عمل نہیں کیاجارہا ہے کیونکہ آرٹیکل 158کہتاہے کہ صوبوں سے نکلنے والی معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے  کہ سندھ 68فیصدگیس پیداکرتا ہے تاہم گیس پر پہلا حق سندھ کا ہے، پر افسوس کہ چولہے ٹھنڈے ہیں اور صنعتی پہیہ جام ہے گیزر بند ہیں۔

مشیر قانون مرتضیٰ وہاب  کا کہنا تھا کہ سندھ کو آئینی طور پر ترجیع نہیں دی جاتی ہے جبکہ صوبہ سندھ کی وفاق میں نمائیندگی ہے، پی ٹی آئی جی ڈی اے اور ایم کیوایم کو نمائندگی حاصل ہے۔

مرتضیٰ وہاب  کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنا نام تبدیل کرکے تحریک الزام کر دیں کیونکہ ان کا کام یہی ہے اتنا جھوٹ بولو  اورماضی کی حکومتوں پر الزام لگاتے ہیں۔