راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ تو نظر نہیں آتی لیکن اگر وہ آئے تو چائے پلائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخارنے کہا کہ انتشارکی کوششیں کسی بھی طرف سےہوکامیاب نہیں ہوں گی، ڈس انفولیب کی رپورٹ پاکستان نےنہیں دی،ڈس انفولیب رپورٹ میں بہت سارے حقائق آچکےہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیوں کاہمیشہ بھرپور جواب دیااوردیتےرہیں گے، ابھی آہنی باڑپوری طرح مکمل نہیں ہوئی،ہم نےآہنی باڑاپنےخون و پسینےسےلگائی ہے، غیرملکی قوتیں داعش کوپاکستان میں پاؤ جمانے کیلئے مدد کررہی ہیں، قبائلی علاقوں سمیت ملک میں کوئی منظم دہشتگردگروہ نہیں۔
میجر جنرل بابر افتخارنے مزید کہا کہ ہم سیاسی معاملے سے باہررہنا چاہتے ہیں اورہم اس معاملے سےباہرہیں،فوج کاکوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، فوج حکومت کاذیلی ادارہ ہے، جوباتیں کی جارہی ہیں وہ اچھی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج کوسیاسی معاملات میں آنےکی ضرورت نہیں،الیکشن کے حوالے سے متعلقہ اداروں کوہی فیصلہ کرنا ہےان کوہی اپروچ کرناچاہیے، الیکشن پرکسی کوشک ہے یا کوئی مسئلہ ہےتوپاکستان کےادارے کام کررہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نےاپنی پوری ذمے داری اوردیانتداری سےالیکشن کرائے،پاک فوج کوحکومت وقت نےالیکشن کرانےکاکہا،فوج کامورال بلندہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہاکہ فوج مخالف بیانات سےتشویش نہیں،سیاسی معاملات پرتبصرےسےگریزکرتاہوں،فوج کوسیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کی جائے۔