پاکستان کپ دوسرے روز سندھ نے خیبر پختونخواہ کو 63 رنز سے شکست دے دی

793

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان کپ کے دوسرے روز سندھ نے خیبر پختونخوا کو 63رنز سے، بلوچستان نے سدرن پنجاب کو ایک وکٹ سے، ناردرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 154رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں خیبر پختونخوا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا، حسن خان ، انور علی کی نصف سنچریوں کی بدولت سندھ نے مقررہ 50اوورز میں 256رنز بنائے ۔ 66رنزاور 65رنز بالترتیب ا سکور کیے۔ اسد شفیق بھی 42رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ حیرت کی بات یہ کہ اس کی ٹیم کے آخری 3کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہویے ۔ آصف آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے اور انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہویے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ساجد خان کے علاوہ کوئی بلے باز بہترین کارکردگی نہ دکھا سکا انہوں نے 52رنز بنائے اور ٹیم 193رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔فاتح ٹیم کے محمد عمر 3وکٹیں لینے میں کامیاب رہے اس طرح سندھ نے خیبرپختونخوا کو 63رنز سے ہرا دیا۔ یوبی ایل کمپلیکس پر ہویے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔ تیمور سلطان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کی۔ انہو ں نے 102رنز بنائے۔ آصف علی 76رنز اور علی عمران 56رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ 8کھلاڑیوں کے آئوٹ 382رنز اسکور کرکے مخالف ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ احمد بشیر کی شاندار بولنگ اور 4وکٹیں اور محمد اخلاق اور سعد نسیم کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو ہدف پورا کرکے جتوانے میں ناکام رہیں۔ اخلاق نے 55اور سعد نے 53رنز اسکور کیے۔ ٹیم 228رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حماد اعظم نے 4وکٹیں لیں۔ اس طرح میچ ناردرن نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 154رنز سے جیت لیا۔ اسٹیٹ بینک میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگکا فیصلہ کیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ سادرن پنجاب کی ٹیم 244رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔ عامر یامین کے علاوہ کوئی بلے باز نصف سنچری بناسکا۔انہوں نے 73رنز بنائے مگر اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے ۔ عمران فرحت سنچری سے محض 4رنز دوری پر آئوٹ ہوگئے انہوں نے 96رنز اسکور کیے۔ زاہد محمود کی 4وکٹیں بھی فتح کا منہ تکتی رہیں تاہم بلوچستان نے ہدف پورا کرکے 247رنز کے ساتھ ایک وکٹ سے میچ جیت لیا۔