ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)مکلی کے قریب کے ڈی اے نہر کے کنارے گائوں وریل شاہ کے رہائشی سید جمال شاہ اپنے لاپتا ہونے والے معصوم 12 سالہ بیٹے صدام حسین کا فوٹو لیکر پریس کلب مکلی پر صحافیوں سے روتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا صدام حسین شاہ گائوں کے قریب بابڑا موری پر ایک دینی مدرسہ میں زیر تعلیم ہے جوکہ ہفتے کے دن شام کو 4 بجے مدرسے سے چھٹی کے بعد گھر آتے ہوئے لاپتا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے صدام کی گمشدگی کی رپورٹ مکلی تھانے پر کرائی ہے مگر پولیس کچھ کرنے کو تیار نہیں مجھے خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا ہے یہی بات مکلی پولیس کو بتا کر کچھ افراد کی نشاندہی بھی کرائی ہے مگر پولیس خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدام کے اچانک گم ہوجانے کی وجہ سے گھر کے تمام لوگوں غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی کو بھی دیدی ہے مگر ابھی تک میرے بیٹے کا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت تمام بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کی تلاش میں مدد کی جائے۔