کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے سیاسی روحانی شخصیت پیر سید شاہ مردان شاہ ثانی پیر صاحب پگارا ہفتم کی 9 ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے خصوصی دعائیہ پیغام میں کہا ہے کہ پیر سید شاہ مردان شاہ ملک کی اہم سیاسی شخصیت تھے اور وہ جو بھی پیش گوئیاں کرتے تھے ، سچ ثابت ہوتیں۔ سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ بڑے بڑے سیاسی لیڈر ان سے مشورے لیتے تھے۔