سکھر، 11 سالہ بچی سے زیادتی کا ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

252

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی اہم کارروائی، 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لے لیا، زیادتی میں ملوث نامزد دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے مقدمے میں مطلوب دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا، میڈیکل لیٹر جاری کردیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ بچی کے دادا معشوق علی کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان کی خلاف درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ایئر پورٹ کی حدود بچل شاہ میں ملزمان نے 11 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی، گرفتار ملزمان میں عامر اور ممتاز شامل ہیں۔