لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ نے لاڑکانہ شہر کے اندر ٹریفک معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اے ایس پی سٹی احمد فیصل چودھری کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جس کے بعد ڈی ایس پی ٹریفک اسداللہ شیخ، ٹریفک سارجنٹ انسپکٹر عبدالوحید ابڑو، سب انسپکٹر امداد علی شیخ سب انسپکٹر سلطان احمد گاد اور سب انسپکٹر علی نواز سانگی نے شہر کے باقرانی روڈ جیلس بازار بند روڈ، شیخ زید چوک اور اولڈ پل سمیت دیگر اہم شاہراہوں اور روڈوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو چالان کیا گیا، نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو ٹریفک تھانوں پر منتقل کردیا گیا، دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے غیر قانونی شٹر اور حددخلیوں کو ہٹانے کا عمل تیز کیا گیا، روڈ پر کھڑے ٹھیلے والوں کو ہٹا کر مخصوص جگہ پر کھڑا کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین میں خلل ڈانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا تمام شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ سفر کرنے والے کسی بھی شہری کو آنے جانے میں دقت و دشواری محسوس نہ ہو۔