کپتان 7 دن بعد کوئٹہ گئے‘ شرمندگی ہے نہ معافی؟ ‘مریم اورنگزیب

194

لاہور (نمائندہ جسارت)ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب 7 دن بعد کوئٹہ گئے، نہ شرمندگی، نہ ندامت اور نہ معافی، آپ کے کوئٹہ جانے کا مقصد لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنا تھا، وہاں این آر او کی نوٹنکی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی ذہنی حالت پر رحم فرمائے،اس تکبر پر استغفر اللہ ہی کہا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوعلاج کی فوری ضرورت ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کا فوری معائنہ کرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اپنے خلاف لگنے والے نعروں کو سنیں اور آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھ کر عاقبت سنوارنے کی راہ لیں۔