آرمی چیف کو سانحہ مچھ پر بریفنگ‘ جلد کوئٹہ کا دورہ کرینگے

142

اسلام آباد (آن لائن) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ مچھ کے بعد کوئٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور آئندہ ایک دو روز میں وہ کوئٹہ جائیںگے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف بحرین کے3 روزہ سرکاری دورے پر تھے اور دورے سے واپسی پر انہوں نے سانحہ مچھ سے متعلق متعلقہ انٹیلی جنس و عسکری حکام سے بریفنگ لی اور اس واقعے سے متعلق ہونے والی اب تک کی تحقیقات سے ان کو آگاہ کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف آئندہ ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے جہاں پر وہ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر میں اس واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی لیں گے اور ساتھ ہی ساتھ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین سے بھی ملیںگے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا ۔