لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے رائس کینال روڈ پر تیز رفتار چنگ چی اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں گاؤں مسوحب کا رہائشی 28 سالہ لال ڈنو میمن شدید زخمی ہوا جسے ورثا کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے لال ڈنو دم توڑگئے۔ ورثا کے مطابق لال ڈنو فرنیچر کے دکان پر مزدوری کرتا تھا جو کام کے سلسلے میں شہر گیا جہاں تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے وہ جاں بحق ہوئے ہیں۔دوسری جانب متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔