سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے سیاسی سماجی حلقوں نے ریٹائرڈ کسٹم سپرنٹنڈنٹ ، ممتاز دانشور و ادیب منیر میمن کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے،منیر میمن 80سال کی عمر میں گزشتہ دنوں کراچی میں وفات پا گئے تھے،انکاتعلق سکھر سے تھا ، انہوںنے سندھ پنجاب کے مختلف شہروں میں خدمات سر انجام دیں، وہ اپنی سوانحہ عمری ’’ منیر نامہ‘‘ سمیت مختلف کتابوں کے مصنف تھے ،مرحوم منیر میمن کے اسلام الدین شیخ ، خورشید احمد شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیساتھ قریبی مراسم رہے ، انکی تدفین کراچی میں کی گئی ،پسماندگان میں دو بیگمات اور دو بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں ،مرحوم کے ایک صاحبزادے عرفان میمن سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سیکریٹری ہیں۔