ایڈوب فلیش پلیئر ڈیوائسز کے لیے خطرناک قرار

653

سال 2020 کے اختتام پر فلیش پلیئر کے عہد کا بھی خاتمہ ہوگیا جس کے بعد اسے ڈیوائسز کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کمپنی نے فلیش پلیئر کو ختم کردیا اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم یا پھر اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال دیں کیونکہ اب اس حوالے سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گی، اور ممکنہ طور پر اس کے حصے بے سود اور ڈیوائسز کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

اڈوب نامی کمپنی نے تین سال قبل ہی فلیش پلیئر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، ایک زمانے میں مذکورہ پلیٹ فارم بہت اہمیت کا حامل تھا، مگر فلیش پلیئر اکثر گیمز کھیلنے کے لیے مشکلات کا باعث بنتا تھا اور بعض اوقات کاپی رائٹس کے بھی مسائل سامنے آتے تھے، کمپنی چاہتی ہے کہ لوگ اپنے کمپیوٹرز میں اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال پھینکیں۔

ایڈوب فلیش پلیئر ہٹانے کے لیے ان انسٹالر پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے اوپن کرکے فلیش پلیئر ان انسٹالر آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد یہ پلیٹ فارم ڈیوائس سے ہٹ جائے گا۔ اڈوب نے 2017 میں فلیش پلیئر کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔