لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے 3 بچوں اور 3 خواتین سمیت 9 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 7 سالہ صاحب ڈنو، 12 سالہ تنویر، حسنین، 21 سالہ ماہہ نور خاتون، 38 سالہ گلزار خاتون، 38 سالہ میر جان، 60 سالہ خان زادی، 60 سالہ بہادر علی اور 65 سالہ امداد علی شامل ہیں جنہیں ورثا کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا۔