ونٹر ہاکی کیمپ کا اختتام،حیدرحسین کو زمین دینے کا اعلان

493

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر ہاکی کیمپ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کسٹم کلیکٹر ساقف سعید تھے۔ کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کو بہترین کارکردگی سراہتے ہوئے پاک بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کراچی کے سی ای او ایاز غزنوی کیا جانب سے 500 اسکوائر یارڈ زمین دینے کا اعلان کیا۔. پاک بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کراچی کی نمائندگی ڈائریکٹر مارکیٹنگ فنانس فرخ بدر نے کی۔مہمان خصوصی کے علاوہ سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ, قومی ٹیم سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود, اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن احمد عالم,قومی ٹیم کوچ ولمپیئن دانش کلیم بھی موجود تھے۔.اس موقع پر مہمان خصوصی کلکٹر کسٹم ساقف سعید نے کہا کہ انشاء اللہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ پاکستان ہاکی کی ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈالے گا۔.کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے منسلک لاتعداد اولمپیئنز انٹر نیشنل پلیئرز ہیں جنہوں نے پاکستان کا پرچم دنیائے ہاکی میں ہمیشہ سربلند رکھا.، کے ایچ اے کی جانب سے ونٹر ہاکی کیمپ قومی کھیل کو کامیابی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔. اس موقع پر کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کی کارکردگی سراہتے ہوئے پاک بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کراچی کے سی ای او ایاز غزنوی کی جانب سے 500 اسکوائر گز زمین دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ پاک بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کراچی کی نمائندگیگی ڈائریکٹر مارکینٹنگ فنانس فرخ بدر نے کی ۔ سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایچ اے کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ قومی کھیل کو اسکا کھویا ہوا وقار دوبارہ مل سکے.کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے تمام معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے ایچ اے کی سپورٹ کسٹم ڈیپارٹمنٹ اور سندھ حکومت سمیت تمام ادارے اسی انداز میں جاری رکھیں گے۔