ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اسرائیل سےایٹمی عدم پھیلاومعاہدےپرعمل درآمدکیلیے زور دینے کا کہا ہے۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کیلئے ایران کےمندوب نے آئی اےای اےکوخط لکھا ہے جس کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آئی اےای اےسےاسرائیل سےایٹمی عدم پھیلاومعاہدےپرعمل درآمدکیلیےکہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اسرائیل کواین پی ٹی کی غیرمشروط پاسداری کاکہے۔
خط میں ایرانی مندوب نے لکھا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اسرائیل کےتمام ایٹمی مواداورتنصیبات کی نگرانی کرے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی مشترکہ ایٹمی معاہدے کے آرٹیکل 36 کے مطابق ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی بنیاد پر یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی کا آغاز کردیا ہے۔