وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملے پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔
پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسامہ کے قتل کاواقعہ ہوا جو بہت افسوسناک ہے،ملزمان پر دہشتگردی دفعات لگائیں، کہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملے پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 19 جنوری کوالیکشن ہے اوریہ اسی دن الیکشن کمیشن کے سامنے آرہے ہیں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے جو اسلام آباد آنا چاہتے ہیں، تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہوں گے چار دعوے کئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جاسکتے ہیں سانحہ مچھ میں جو افغان شہری شہید ہوئے ہیں ان کو بھی پیسے دینے کو تیار ہوں۔
شاہد خاقان کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا تھا شاہدخاقان عباسی ایساکریں گے،کابینہ کافیصلہ ہےمیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔