شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سے رابطہ، اہم امور پر مشاورت

132

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو سعودی عرب کے اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،جی سی سی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کے لیے کی جانے والی سفارتی کاوشوں سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق۔وزیر خارجہ نے قطر اور خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کے لیے سعودی عرب کے مثبت کردار کو سراہا۔ شاہ محمود نے نیامے میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قراردادوں پر سعودی عرب کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔