عوام سے وعدوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے، اسد قیصر

285

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام سے وعدوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔ بدھ کے روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءپرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے شرکت کی جبکہ چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر ، وزیر مملکت علی محمد خان اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں اہم پارلیمانی امور سمیت ملکی سیاسی ،معاشی اور کورونا وائرس وبا سے متعلق امور زیر باعث رہے جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو بلانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں سے مشاورت پر بھی غور کیا گیا۔ اسد قیصر کاکہنا تھا کہ ملک کواس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور مشکل حالات میں پارلیمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عوام نے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیں ووٹ دیا ہے ۔اسد قیصر نے کہا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کو عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے یہاں اسلام آباد بھیجا ہے ۔