سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی نہروں کی بھل صفائی کا کام شروع

195

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی نہروں کی بھل صفائی کا کام شروع کر دیا گیا، سکھربیراج سے نکلنے والی تمام نہروں میں پانی کی فراہمی بند کردی گئی اور بیراج کے تمام گیٹ کھول دیے گئے ہیں، محکمہ آبپاشی کے مطابق سکھر بیراج اور نہروں کی ہر سال 6 سے 20 جنوری تک بھل صفائی کی جاتی ہے۔ نہروں کی بھل صفائی کے باعث اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، تاہم آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ بھل صفائی کے آغاز سے قبل ہی متعلقہ اداروں کو پانی کے لیے انتظامات کرنے کے حوالے سے پیشگی لیٹر ارسال کردیے گئے تھے۔