سراج الحق کا رئوف طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس و دعائے مغفرت

187

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینئر کالم نگار اور معروف صحافی رئوف طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔سراج الحق نے رئوف طاہر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے بھی رئوف طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگا ن کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔