اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبداللطیف آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے کان کنوں کا بہیمانہ قتل ایک سادہ کیس نہیں اور لفظی مذمت کافی نہیں ہے اس کیس کی فوری تحقیقات کی ضرورت ہے‘ یہ تحقیقات تمام تحقیقاتی اداروں کے ذریعے کرائی جانی چاہیے تاکہ اس سانحے کے ذمے دار وں کی نشاندہی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہحکومت مچھ واقعے پر فوری ایکشن لے‘ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی اور بنیاد پرستی کو کنٹرول کیا جانا چاہیے‘ کرک میں حال ہی میں ہندو مندر مسمار کرنے کے واقعے میں ملوث انتہا پسندوں کو جیل میں بند کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔