فضل الرحمان نے حکومت سے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا

300

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے ساتھ قومی ڈائیلاگ خارج ازامکان ہے۔

 پی ڈی ایم جلسے میں شرکت  کے لیے بنوں پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کےبارےمیں فیصلے متفقہ ہیں، آئین اور قانون کے دائرےمیں حکمت عملی پر ہم متوجہ ہوئےہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنوری کا پورا مہینہ موجود ہے جس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے یہ جعلی اسمبلی ہے، اس کو وقت پورا نہیں کرنے  دینا چاہیے جعلی حکومت کے ساتھ قومی ڈائیلاگ خارج ازامکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے مظاہروں کو نہیں روک سکتی، ملتان اور لاہور میں کوشش کی، لاکھوں کے اجتماع کو تین چار ہزار کا اجتماع ظاہر کرنےکی کوشش کی گئی۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ سانحہ مچ اندوہناک واقعہ ہے، ذمےداروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے حکومت کہتی ہےدہشتگردوں کو شکست دی، کہاں ہے وہ شکست؟