اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلوچستان، مچھ واقعہ پر وزیراعظم عمران خان سے استفسار کرتے ہوے کہا ہے کہ عمران صاحب بلوچستان،مچھ میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا، آپ کہاں غائب ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب بے گناہ کان کنوں کے ورثاء سخت سردی میں بیٹھے ہیں اور آپ نظر نہیں آرہے ۔ انہو ں نے کہا عمران خان پی ڈی ایم پر ہر روز اجلاس بلاتے ہیں، ہزارہ برادری کے قتل پر اجلاس کیوں نہیں
بلایا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب ٹی وی لگالیں تاکہ آپ کو پتہ چل جائے کہ مچھ میں کتنا بڑا ظلم ہوا ہے۔ انہوںنے کہا اپوزیشن دور میں وزیراعظم سے چوبیس منٹ میں پہنچنے کا مطالبہ کرنے والے عمران صاحب اب کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب مچھ، بلوچستان جائیںاور مظلوم ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں۔