شاہد خاقان کے منظورکردہ 50 فائرٹینڈر کراچی پہنچ گئے

189

کراچی (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے شہر قائد کے عوام کے لیے تحفہ، فائر بریگیڈ کی 50 نئی گاڑیاں اور 2 واٹر بازر چین سے کراچی پہنچ گئے۔سابق
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منصوبے کی منظوری دی تھی موجودہ حکومت نے منصوبہ ختم کرنے کے بجائے اسے برقراررکھتے ہوئے بروقت فنڈزجاری کیے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کیلیے50 فائر ٹینڈرز کے تحفے کا اعلان کیا گیاتھا، فائر بریگیڈ کی 50 نئی گاڑیاں اور2 واٹربازر چین سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع ایس آئی ڈی سی ایل کے مطابق فائربریگیڈ گاڑیوں کو آف لوڈ کرنے میں دو دن درکارہونگے، ایک ارب 40کروڑروپے سے خریدے گئے ۔ علاوہ ازیں جنوری کے وسط میں وزیر اعظم کی کراچی آمد متوقع ہے، وزیراعظم کی کراچی آمد پر فائر ٹینڈرز سندھ حکومت کودیے جائیں گے، نئے فائر ٹینڈرز کی آمد سے فائر بریگیڈ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ 50 فائر ٹینڈرز کراچی کے لیے تحفہ ہے، دو واٹر باوزر بھی بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں، کراچی کے لیے تحفہ بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔