لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز کے حل کیلیے اپوزیشن غیر مشروط طو رپر حکومت کے ساتھ بیٹھے خوش آمدید کہیں گے ،موجودہ حکومت کو اپنی سیاست سے زیادہ ملک کا مفاد عزیز ہے اور غیر معمولی فیصلوں کے ذریعے اس کا ثبوت بھی دیا ہے ۔ حکومت نظام میں سرایت کر جانے والے بگاڑ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے اصلاحات کر رہی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا
فضل الرحمان سینئر اورتجربہ کار سیاستدان ہیں انہیں سیاسی جدوجہد کو مذہبی رنگ نہیں دینا چاہیے ،شرعی جہاد کی کال بہت ہی اہم کال ہوتی ہے اوروہ سیاسی مقاصد کے لیے نہیں دی جاتی ، وہ تو دشمن کے مقابلے کے لیے جس سے اسلام کو خطرہ ہو اس کے خلاف دی جاتی ہے ۔