کشمیر پر کب ، کیسے اور کیوں سودے بازی ہوئی ؟ حکمران جواب دیں، سراج الحق

363

کراچی،اسلام آباد(،اسٹاف رپورٹر،خبر ایجنسیاں)حکومتی اقدامات ہوا ہوگئے۔ملک بھر میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگنے لگے۔کراچی میں ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت 83 روپے کلو ہے اور شہر میں دو روز میں چینی کی قیمت 5 روپے فی کلو بڑھی ہے جس کے بعد 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت 8300 روپے کی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ریٹیل میں چینی 90 روپے فی کلو مل رہی ہے، ایک مہینے میں فی کلو چینی 11 روپے مہنگی ہوچکی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں چینی کی فی کلوقیمت 85 روپے سے بڑھ کر 90 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ چینی 80 سے 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی تھی۔ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں چینی ایک مرتبہ پھر مہنگی ہو کر 90 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔پنجاب میں چند روز قبل چینی کی فی کلو قیمت 75 روپے تک آگئی تھی تاہم اس کی قیمت ایک مرتبہ پھر اچانک بڑھا دی گئی ہے، مارکیٹ میں چینی 85 سے 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ شوگر ڈیلرز کے نمائندے سہیل ملک کا کہنا ہے کہ بعض قوتیں چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر رہی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ انہیں روکنے کے لیے اقدامات کرے۔