وزیر اعظم آج کوئٹہ پہنچیںگے، سانحہ چھ کے لواحقین سے مذاکرات کرینگے

176

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین اور دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے لیے آج (بدھ کو )کوئٹہ پہنچیں گے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق وہ ہزارہ برادری سے مذاکرات کرینگے ۔واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے مغربی بائی پاس پر میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے، وفاقی اور صوبائی وزراء کی جانب سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم نے خود کوئٹہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔