پیپلز پارٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ

300

پاکستان پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کے خلاف تاحال دھرنا جاری رہے۔ وزیراعظم کا بلوچستان نہ پہنچنا انتہائی قابل مذمت افسوسناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے بس وزیر داخلہ کو بلوچستان بھیجنا مضحکہ خیز ہے۔ وزیراعظم کو اسی دن بلوچستان جاکر ورثا کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیے تھا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان ورثا کے زخموں پر مرہم رکھے۔