کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں کسٹم اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 15 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان کسٹم کے مطابق نوشکی سے کوئٹہ آنے والے ایل پی جی بوزر سے 68 ٹن چھالیہ برآمد کی، دو کنٹینروں اور ایک ٹرک سے بڑی تعداد میں غیر ملکی ٹائرز اور کپڑا برآمد کرلیا گیا۔ کسٹم حکام نے اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سامان کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کسٹم اسمگلنگ کیخلا ف کارروائیاں جاری رکھے گی۔