ٹھٹھہ، شوگر میں مبتلا 12 سالہ قادر بخش ہالو کا علاج معالجے کا مطالبہ

190

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ میں بھوک اور مفلسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شوگر کی بیماری میں مبتلا شہدادپور کا رہائشی بچہ 12 سالہ قادر بخش ہالو شہداد پور میں قابل ذکر علاج نہ ہونے کی وجہ سے ٹھٹھہ آن پہنچا اور بھیک مانگ کر سول استال مکلی میں اپنے مدد آپ علاج کے لیے داخل ہوگیا۔ شوگر کی بیماری میں مبتلا بچے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والدین اس دنیا میں نہیں رہے، میں گھر کا اکیلا سہارا ہوں لیکن بیماری نے اہلخانہ کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑا، میں بھیک مانگ کر انسولین لگاتا ہوں، کسی ادارے اور محکمہ صحت نے بھی مدد نہیں کی۔ ادھر سول استال مکلی کے ڈاکٹر ذوالفقار آرائیں کا کہنا ہے کہ بچے کے ٹیسٹوں سے پتا چلتا ہے کہ ان کو شوگر کی پیدائشی بیماری ہے اور وہ تین سال سے انسولین پر ہے، اس کو اسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کیا گیا ہے، علاج میں کسی قسم کی غفلت نہیں کی جائے گی۔