پشاور(آن لائن) کرک میں مندر پر حملے کے کیس کی سماعت آج عدالت عظمیٰ میں ہو گی خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ جمع کر چکی ہے۔ اقلیتی امورکے چیئر مین شعیب سڈل ، رکن قومی اسمبلی رمیش کمار ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز ، ہوم سیکرٹری ، آئی جی پولیس نے کرک میں متاثرہ مندر کا
دورہ بھی کیا تھا حملے کے بعد350افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کے رحمت سلام سمیت 50 سے زائد افرادکو گرفتار کیاگیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے واقعہ کے نوٹس لینے کے بعد اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ صوبائی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کو رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے کرک میں ہونے والے واقعہ کے بعد مندر کو تعمیر کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔