اداروں پر تنقید کرنیوالے بھارتی بیانیہ بڑھارہے ہیں، شاہ محمود قریشی

335

ملتان(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید کرنے والے بھارتی بیانیہ بڑھارہے ہیں،سرمایہ کاری کو متاثرکرنے کے لیے بھارت بلوچستان جیسے واقعات کرارہاہے۔پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتوارکو بہاولپور میں پی ڈی ایم کا شو تھا مگر اس میں پاور نہیں تھی اس لیے میں اسے ’’پاور شو‘‘نہیں کہوں گا،مریم صاحبہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو محروم رکھا گیا تو دیکھنا یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو محروم کس نے رکھا،پچھلی کئی دہائیوں سے پنجاب میں کس کی حکومت تھی،کس کے دور میں غیر منصفانہ طور پر جنوبی پنجاب کے فنڈز کہیں اور خرچ کیے گئے،کس کے دور میں یہ نعرہ گونجتا رہا ’’اساں قیدی تخت لاہور دے‘‘۔